ایکسپریس نیوز نے میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبر چلا دی! عارف علوی نے بھی اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا، سابق وزیر اعظم کس حال میں ہیں؟

ایکسپریس نیوز نے میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبر چلا دی! عارف علوی نے بھی اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا، سابق وزیر اعظم کس حال میں ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میر ظفر اللہ جمالی کی وفات کی خبر پر صدر عارف علوی کا ٹویٹ، لیکن کچھ ہی لمحوں بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی وی چینلز پر خبریں چلائیں گئیں کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد یہ خبریں مختلف ویب سائٹ پر خبریں گردش کرنا شروع ہوئیں تو صدر مملکت نے بھی تعزیتی ٹویٹ کیا۔ جس کی خبر ٹی وی چینلز کی زینت بن گئی۔

ساتھ ہی جب یہ خبر آئی کہ ابھی وہ زندہ ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں تو صدر مملکت نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ۔ صدر مملکت نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میں نے نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ہے جو کہ غلط معلومات کی بنا پر میں نے کر دی تھی، میر ظفر اللہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں، میری ابھی عمر جمالی سے فون پر بات ہوئی ہے جنہوں نے مجھے بتایا کہ وہ مرے نہیں ابھی زندہ ہیں، اللہ پاک انہیں مکمل صحتیاب کرے ، آمین !‘‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایکسپریس نیوز کی جانب سے خبر جاری کی گئی کہ میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے ہیں، یہ خبر ایکسپریس نیوز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ بھی کی اور اپنی ویب سائٹ پر بھی لگائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں