آگے کون نکلتا ہے۔۔؟؟ مریم نواز اور آصفہ بھٹو میں مقابلہ پڑ گیا، حیران کُن صورتحال پیدا

آگے کون نکلتا ہے۔۔؟؟ مریم نواز اور آصفہ بھٹو میں مقابلہ پڑ گیا، حیران کُن صورتحال پیدا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ حکومت نے خود ملتان جلسے کو کامیاب کروایا ۔

پہلے یہ کہا گیا کہ جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اپوزیشن نے احتجاجی سیاست کا فیصلہ کر لیا لیکن بعد میں اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دے دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آصفہ بھٹو نے زبردست خطاب کیا۔

اب صورتحال یہ بن گئی ہے کہ مریم اور آصفہ میں مقابلہ ہوگا کہ آگے کون نکلتا ہے، میرے خیال سے قائدِ اعظم کے بعد ذوالفقار بھٹو منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس تو گزر گیا لیکن عوام ابھی تک روٹی ، کپڑا اور مکان ڈھونڈ رہی ہے۔

اگر عمران خان چاہتے ہیں کہ انکی حکومت سکون سے ہوجائے تو پھر انہیں شہباز شریف کی باتوں پر غور کرنا ہوگا، نیشنل ڈائیلاگ ہی موجودہ صورتحال کا حل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں