کابینہ ااراکین کا خفیہ دورہِ اسرائیل! ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ، حکومت بھی میدان میں آگئی

کابینہ ااراکین کا خفیہ دورہِ اسرائیل! ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ، حکومت بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی کابینہ اراکین نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا، سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ، حکومت بھی میدان میں آگئی، سینئر صحافی کی خبر کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر شاہد مسعود کی خبر کی تردید کر دی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ڈاکٹر صاب یہ بلکل جھوٹ ہے اور کسی نے آپکو غلط فیڈ کیا ہے۔ وزیراعظم کی ٹیم میں سے کسی نے ایسا کوئی وزٹ نہیں کیا۔ یہ ایک قومی سلامتی اور نظریاتی ایشو ہے براہ مہربانی بغیر تحقیق کے ایسی غلط خبر دینے سے گریز کریں۔‘‘

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ بعض حکومتی کابینہ کے اراکین نے اسرائیل کے دارلحکومت تل ایبک کا دورہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی تعداد 52 ہے ۔

جن میں سے بعض اراکین نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں حساس ادارے معلومات فراہم کرتے ہیں تو میرا ان سے مطالبہ ہے کہ وہ خود تحقیقات کرائیں ۔

معلوم ہو جائے گا کون سے منتخب اور غیر منتخب افراد نے تل ایبک کا دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں