2 ہفتوں کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس بند۔۔۔۔ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا

2 ہفتوں کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس بند۔۔۔۔ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس کو 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی شدید لہر کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کو 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے 70سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی پازیٹو رپورٹ آئی ہے۔

جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چئیرمین سینیٹ سے مشاورت کی اور وزیراعظم عمران خان کو فیصلے سے آگاہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے دسمبر میں قومی اسمبلی کا جلاس بھی نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں