بریکنگ نیوز: دنیا کے لیے خوشخبری ۔۔۔ کورونا وائرس میں کمی آنے لگی ، عالمی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کردی

بریکنگ نیوز: دنیا کے لیے خوشخبری ۔۔۔ کورونا وائرس میں کمی آنے لگی ، عالمی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کردی

لاہور (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق دنیا بھر میں گذشتہ کچھ دنوں میں کورونا وائرس کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، اور اس بات کی عالمی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ کورونا پابندیوں کی وجہ سے کیسز کم ہونے کے

باوجود احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کے مطابق ستمبر کے بعد سے گذشتہ ہفتے پہلی بار دنیا بھر میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی۔کورونا کیسز میں یہ کمی یورپی ممالک میں کورونا مخالف اقدامات کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تاہم سربراہ ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا کہ یہ فائدہ کسی وقت بھی خسارے میں بدل سکتا ہے کیونکہ دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا کیسز میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔سربراہ ڈبلیو ایچ او نے چھٹیوں میں سفر کے دوران لوگوں سے ہر ممکن کی احتیاط کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں