ایرانی قیادت نے محمد بن زاید النہہیان کو پیغام بھجوا دیا

ایرانی قیادت نے محمد بن زاید النہہیان کو پیغام بھجوا دیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی متحدہ عرب امارات پر حملے کی براہِ راست دھمکی، اگر امریکا ہم پر حملہ کرے گا تو ہم یو اے ای پر حملہ کریں گے، ایران کا دو ٹوک اعلان۔

ترکش ویب سائٹ نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خلیجی ملک کے فرمانروا محمد بن زاید النہہیان کو براہ راست پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر حملہ آور ہوتا ہے تو پھر ایران سیدھا متحدہ عرب امارات پر حملہ کر دے گا۔

ایرانی پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر حالات بگڑے تو پھر یو اے ای کو محسن فخری زاد کا قاتل بھی تصور کیا جائے گا،

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت اور اماراتی ولی عہد کے درمیان رابطہ اس وقت ہوا جب ایرانی ایٹمی سائنسدان تہران کے قریب قتل ہوئے، اس واقعے کے کچھ ہی لمحوں بعد دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں