محمد عامر نے کہا کہ تم لوگ ہماری جوتی کے نیچے ہو اور ۔۔۔ کل ہونے والی لڑائی کی وجہ کون سا بیان بنی ؟ افغان کرکٹر نوین الحق نے پاکستانیوں کو کہیں کا نہ چھوڑا

محمد عامر نے کہا کہ تم لوگ ہماری جوتی کے نیچے ہو اور ۔۔۔ کل ہونے والی لڑائی کی وجہ کون سا بیان بنی ؟ افغان کرکٹر نوین الحق نے پاکستانیوں کو کہیں کا نہ چھوڑا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے افغان کھلاڑی کی محمد عامر سے تلخ کلامی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک مشورہ دوں گا کہ آرام سے گیم کھیلیں اور بدکلامی سے پرہیز کریں، افغانستان کرکٹ ٹیم میں میرے بہت سے دوست ہیں اور ہمارے تعلقات بھی خوشگوار ہیں، ساتھی کھلاڑیوں اور حریف ٹیم کی عزت کرنا کھیل کا بنیادی اصول ہے“۔شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ کے جواب میں نوین الحق نے ٹویٹ کیا کہ”میں ہمیشہ نصیحت لینے اور عزت دینے کے لیے تیار ہوں،کرکٹ ایک جینٹل مین گیم ہے لیکن کوئی آپ کو

یہ کہے کہ تم لوگ ہماری جوتی کے نیچے ہو اور وہیں رہو گے تو وہ نہ صرف میری بلکہ میرے لوگوں کی بھی بات کررہا ہوتا ہے“۔

اپنا تبصرہ بھیجیں