مسلمانوں کے لئے حمزہ علی عباسی کا خصوصی پیغام

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے اُمت مسلمہ کے لیے ایک معنی خیز ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ جب کوئی غیر مسلم ہم مسلمانوں کے ساتھ بُرا کرتا ہے تو ہم مسلمان کہتے ہیں کہ اس نے ہمارے ساتھ غلط کیا ہے تو اب ہم بھی اُس کے ساتھ ویسا ہی کریں گے۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’یہ بالکل غلط عمل ہے کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں اللہ انے اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے ذریعے بھی ہمیں یہ پیغام دیا ہے اورایسا کرنے سے منع کیا ہے، ہم مسلمان برائی کو برائی سے اور نا انصافی کو نا انصافی سے نہیں روکتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’یہ اللہ کے بندوں کا سلوک نہیں ہے۔

حمزہ علی عباسی کے اس پیغام کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

حمزہ عباسی کے اس ٹوئٹ پر جہانزیب خان نامی صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں 100فیصد آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن آپ ہمیں یہ بتائیں کہ ہم مسلمان بُرائی کے خلاف کس وقت اپنی تلوار اُٹھائیں؟

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ظلم کے خلاف اپنا دفاع کرتے ہوئے اور اسلام کی خاطر۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہم اللہ کے میسنجر اور اس کے صحابہ کے ساتھ بہت اچھاسلوک جانتے ہیں اگر ہم نے ایسی باتیں کی ہیں جن کا ذکر آپ نے ہمارے ملک میں اقلیتوں کے اوپر کیا ہے تو وہ محفوظ محسوس نہیں کریں گے۔ ہم کسی بھی مسلمان کی مذمت کی مذمت کرتے ہیں اور ان کے خلاف آواز اٹھاتے نہیں ہیں۔ میں نہیں جانتی کہ آپ اسلام کی کیا تعلیم حاصل کررہے ہیں اور آپ کیا کرتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں