حدیقہ کیانی ان ٹربل۔۔!!!ایک خاتون نے معروف گلوکارہ پر 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

حدیقہ کیانی ان ٹربل۔۔!!!ایک خاتون نے معروف گلوکارہ پر 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف ایک خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زاہدہ نامی خاتون نے حدیقہ کیانی پر 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔خاتون کے مطابق اس نے حدیقہ کیانی بیوٹی سیلون سے بال خراب ہونے پر گلوکارہ کیخلاف دعویٰ دائر کیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کرائے جبکہ مضرکریموں کے استعمال سے بال گرگئے اور میری شخصیت خراب ہو گئی ہے۔

خاتون کی درخواست پر حدیقہ کیانی، فرنچائز اونرکو عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے فرنچائز اونر کا کہنا ہے کہ اس متعلق عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں