بھنگ اور گانجا منشیات نہیں بلکہ ۔۔۔ اقوام متحدہ کے نیا اورناقابل یقین اعلان سامنے آگیا

بھنگ اور گانجا منشیات نہیں بلکہ ۔۔۔ اقوام متحدہ کے نیا اورناقابل یقین اعلان سامنے آگیا

قوام متحدہ میں انسداد منشیات سے متعلق ادارے نے بھنگ اور گانجے کو زیادہ سخت کنٹرول والی منشیات کی فہرست سے باہر کردیا۔

سما نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں نارکوٹیک ڈرگس کے ارکان کی اکثریت نے1961 کے شیڈول چہارم سے اسے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔

اس کے حق میں 27 ممالک نے ووٹ دیا اور 25 ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ ایک ملک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ابھی تک گانجا اور بھنگ ہیروئین اور افیون جیسی سخت اور خطرناک قسم کی منشیات کی فہرست میں شامل تھیں۔تاہم اقوام متحدہ کے کمیشن نے بھنگ اور گانجے کو ہیروئین اور افیون جیسی خطرناک منشیات کی فہرست سے الگ کردیا ہے تاہم ابھی بھی قانونی طور پر اسے جائز نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں