’’ نواز شریف محب وطن انسان ہیں۔۔‘‘ آرمی چیف نے یہ کب کہا؟ کیسز ختم کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم کے سامنے کیا آپشن رکھی گئی تھی؟ حفیظ اللہ نیازی کے تہلکہ خیز انکشافات

’’ نواز شریف محب وطن انسان ہیں۔۔‘‘ آرمی چیف نے یہ کب کہا؟ کیسز ختم کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم کے سامنے کیا آپشن رکھی گئی تھی؟ حفیظ اللہ نیازی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور وزیر اعظم عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پلڈیٹ کی میٹنگ جنرل باجوہ کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف محب وطن پاکستانی ہیں، نواز شریف کو جو سزا مل رہی ہے وہ اس لیے کیونکہ انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن بضد ہیں، مائنس تھری فارملے پر بات ہورہی ہے، تینوں فریق ہی مائنس تھری فارمولہ چاہتے ہیں، شہباز شریف کو اس لیے سزا دی جا رہی ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی یعنی نواز شریف کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے سے انکار کر دیا تھا۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اب باتیں عام ہوچکی ہیں ، جنرل باجوہ پلڈیٹ کی میٹنگ میں گئے وہاں پر صحافی بھی موجود تھے، وہاں پر باتیں ہوئیں کہ نواز شریف ایک محب وطن انسان ہیں ، ان کے ساتھ بات ہوچکی تھی کہ نواز شریف مریم نواز کو لے کر بیرون ملک چلے جائیں گے اور نظام شہباز شریف سنبھال لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا وہ مکر گئے، اگر وہ مان جاتے تو حالات آج مختلف ہونے تھے یہ پانامہ اور دیگر کیسز ختم ہوجانے تھے۔

حفیظ اللہ نیازی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ یہ فرما چکے ہیں کہ نواز شریف ایک محب وطن شہری ہیں لیکن آصف زرداری کے بارے میں یہ میں نہیں کہہ سکتا۔حفیظ اللہ نیازی کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

اپنا تبصرہ بھیجیں