کنگنا رناوت مشکل میں پھنس گئیں۔۔!!!پوسٹ لگانا مہنگا پڑ گیا،بھارت میں ہلچل

کنگنا رناوت مشکل میں پھنس گئیں۔۔!!!پوسٹ لگانا مہنگا پڑ گیا،بھارت میں ہلچل

بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر متنازعہ بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شامل ایک بزرگ خاتون مہندر کور کی تصویر پوسٹ کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔کنگنا نے پوسٹ لگا کر لکھا کہ یہ 100 روپے لینے کے عوض احتجاج میں پہنچی ہیں ۔

بعد ازاں انہوں نے اس پوسٹ کو ڈلیٹ کر دیا مگر بھارتی شوبز شخصیات اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

شوبز شخصیات میں دلجیت سنگھ اور میکا سنگھ کی طرف سے کنگنا کو تنقید کا نشانہ بنا یا جارہا ہے اور معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں