نامور پاکستانی اداکارہ سلمیٰ آغا کی خوبرو بیٹی کے ساتھ بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا ، بالی وڈ کی رنگینیوں پر فدا ہونے کی سزا مل گئی

نامور پاکستانی اداکارہ سلمیٰ آغا کی خوبرو بیٹی کے ساتھ بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا ، بالی وڈ کی رنگینیوں پر فدا ہونے کی سزا مل گئی

ماضی کی معروف پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان کو بھارت میں انسٹا اکاؤنٹ پر بد فعلی کی دھمکیاں ملنے کے بعد مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

بالی ووڈ کی متعدد فلموں سے اداکاری شروع کرنے والی اداکارہ و گلوکارہ زارا خان نے شکایت میں کہا کہ اکتوبر28سے نومبر 3 کے درمیان انسٹاگرام پر نامعلوم شخص نے نازیبا پیغامات بھیجے، جس میں موت کی دھمکیاں بھی موجود تھیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ملزمہ حیدرآباد کی 23 سالہ لڑکی MBAکی طالبہ ہے اور ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے۔

پولیس حکام کے مطابق انہوں نے شکایت کے بعد سائبر ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا اور انسٹاگرام ٹیم کی مدد لی اور مقامی آئی پی ایڈریس کی بنیاد پر ملزم کا سراغ لگا لیا۔ ملزمہ کی شناخت نورہ سرور کے نام سے ہوئی ہے۔

زارا خان اور اسکے ساتھی کارکن کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس پر نشانہ بیایا جارہا ہے۔ پولیس تاحال کوئی حقائق کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں