گیم اُلٹی ہوگئی! اپوزیشن کے 20 اراکین پارلیمنٹ کا حکومت سے رابطہ، پی ٹی آئی نے پھر سرپرائز دے دیا

گیم اُلٹی ہوگئی! اپوزیشن کے 20 اراکین پارلیمنٹ کا حکومت سے رابطہ، پی ٹی آئی نے پھر سرپرائز دے دیا

اپوزیشن نے حکومت کو گرانے کے لیے ہر طرقیہ آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ن لیگی اراکین دھڑا دھڑ مستعفی ہو رہے ہیں تاہم حکومت بھی بضد ہے کہ جتنے استعفے آئیں گے ہم وہاں ضمنی انتخابات کروا دیں گے، اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ 20 اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف سے رابطہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں کے درمیان استعفوں کے معاملہ پر اختلافات پائے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ وہ استعفے نہ دیں کیونکہ اگر وہ استعفے دیتے ہیں تو پھر ان سے سندھ حکومت چھن جائے گی۔

اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن کی بلیک میلنگ نہیں آئیں گے، اپوزیشن کے 20 رہنماء، اراکین پارلیمنٹ حکومت کے ساتھ رابطوں میں ہیں، انکا اپنی قیادت کے فیصلے سے اختلاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں