بریکنگ نیوز: انتخابات کے نتائج مکمل ، کویت کے نئے وزیر اعظم کا اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز: انتخابات کے نتائج مکمل ، کویت کے نئے وزیر اعظم کا اعلان کر دیا گیا

کویت کے حکمران شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم مقرر کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیخ صباح الخالد الصباح نے پارلیمانی انتخابات کے بعد طریقہ کار کے طور پر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا تھا۔

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح کو اپنی نئی کابینہ کے اراکین نامزد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سرکاری میڈیا نے کہا کہ فرمان کے مطابق نئی کابینہ کی حتمی منظوری امیر دیں گے۔

شیخ صباح الخالد الصباح کو گزشتہ سال 19 نومبر کو حکومت کی سربراہی سونپی گئی تھی۔

کویت کے نئے امیر کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ ان کے دور میں کویت کی خارجہ پالیسی، تیل اور سرمایہ کاری سے متعلق پالیسیوں میں بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

کویت کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد شیخ صباح الخالد الصباح نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح نے 91 سالہ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد 30 ستمبر کو کویت کے نئے امیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں حلف اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں