’’اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے۔۔۔‘‘ کڑکتی بجلی، گرجتے بادل اور موسلادھار بارش بھی ٹریفک وارڈن کو فرض کی ادائیگی سے نہ روک سکے، ویڈیو وائرل

راولپنڈی (ویب ڈیسک) موسلادھار بارش، کڑکتی بجلی اور گرجتے بادل بھی اس ٹریفک وارڈن کو فرض کی ادائیگی سے روک نا پائے۔ طوفانی بارش میں سخت ڈیوٹی کرنا چند اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن ایسے طوفانوں میں اپنے فریضہ منصبی پر استقامت سے ڈٹے رہنا چند ہی بہادروں اور کمٹڈ افراد کا خاصہ ہوتا ہے ۔

اس لیے ایسے افراد کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی دل سے عزت کرنا ہر شہری کا اخلاقی فرض‌ ہے ۔ جب تک وطن عزیز میں ‌ایسے فرض ‌شناس‌ پاکستانی موجود ہیں وطن کی ترقی کا رستہ روشن رہے گا۔ واضح رہے کہ کل ملک بھر میں شدید بارش ہوئی جس سے کئی جگہوں پر نقصان کی اطلاعات بھی ہیں.ہر شہر بادلوں نے ڈیرے لیے، ،شہر اقتدار میں موسلا دھار بارش سے موسم بھی خوشگوار ہوگیا، لاہور میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، اڑھائی سوسے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، پنجاب، خیبرپختونخوامیں اتوار کو بھی بادل برسیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کہیں گھنگھور گھٹائیں، کہیں تیز ہوائیں نے انٹری ڈال دی، آسمان سے چھم چھم برستے پانی نے کئی شہروں میں موسم دلکش بنادیا، اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں موسلادھار بارش نے رنگ جمایا۔ لاہور میں دن بھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی، رات کو مختلف علاقوں میں بادل برسے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، اڑھائی سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ دریں اثناء مرید کے، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، بھلوال، دینہ، بہاولپور، منچن آباد اورچشتیاں میں برکھا رت پڑی، ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ابررحمت برسی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں