جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن کی صاحبزادی کےانتقال پر شہبازشریف نے تعزیت کا اظہار کیا

شہباز شریف کی طرف سے میر شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن کی صاحبزادی اور ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ میر شکیل الرحمن کو بھائی میر جاوید رحمان کے بعد ہمشیرہ کے انتقال کا دوہرا صدمہ برداشت کرنا پڑا

بھائی اور بہن کا غم بڑا گہرا ہوتا ہے، میرشکیل الرحمن اور اہلخانہ سے ہمدردی ہے .میرشکیل الرحمن کو ہمشیرہ کی تجہیز وتکفین میں شرکت کی اجازت دی جائے .غم اور دکھ کی اس گھڑی میں میر فیملی کے ساتھ ہیں .اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، اہلخانہ کو صبرجمیل دے۔ آمین
واضح‌رہے کہ اس سے قبل ان کے بڑے بھائی میرجاوید رحمان فوت ہو چکے تھے جوکہ کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے،

اپنا تبصرہ بھیجیں