سعودی باشندے نے انوکھا کام کر ڈالا

سعودی باشندے نے انوکھا کام کر ڈالا

سعودی عرب میں ایک خاوند نے ایساانوکھا کام کر دیا کہ سب حیران پریشان رہ گئے . سعودی میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے اپنی بیوی کے نام پر قرض لے کر انہی سے دوسری شادی رچا لی .

سعودی خاتون نے اپنے خاوند کے خلاف عدالت میں خلع کا مقدمہ درج کرا دیا ہے. خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند اس سامنے پریشان ہو کر یہ ظاہر کرتا رہتا کہ اس نے لوگوں کا بہت سا قرض چکانا ہے، وہ اس ذہنی دباؤ میں آ کر اپنے ساتھ کچھ غلط نہ کر بیٹھے. ایک روز خاوند نے اسے مشورہ دیا کہ کیوں نہ وہ اس کے نام پر بینک سے قرض ختم کر کے لوگوں کو ان کی رقم واپس کر دے. خاتون نے اپنے خاوند کا احساس کرتے ہوئے اسے اپنے نام پر ایک لاکھ 20 ہزار ریال کا قرض دلا دیا. تاہم بعد میں جب اسے اپنی زندگی کا بڑا صدمہ اٹھانا پڑا جب اسے پتا چلا کہ اس کا خاوند اس رقم سے شادی کرنے کی تیاری کر رہا تھا. خاوند نے پہلے اس بات سے انکار کیا اور پھر آخر مان ہی لیا. جس کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں خلع کا مقدمہ درج کرا دیا ہے.

سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ یہ تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ جس خاوند کا اس نے اتنا ساتھ دیا اور اپنی جانب سے اسے پریشانی سے نکالنے جا رہی تھی. وہ اس کے نام پر بطور قرض حاصل کی گئی رقم سے ہی اس پر سوتن لا رہا ہے. اگر اس کا ایک رشتہ دار اس بارے میں نہ بتاتا تو وہ اپنے خاوند کو مظلوم اور حالات کا مارا ہی سمجھتی رہتی. اس کا خاوند یہی کہتا رہتا کہ اس نے رقم ادا نہ کی تو دفتر والے اسے نوکری سے فارغ کر دیں گے. قرض حاصل کرنے کے چند ہفتے بعد اسے پتا چل گیا کہ دراصل خاوند نے دوسری شادی رچانے کے لیے سارا ڈراما رچایا ہے. جس کے بعداس نے خاوند سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو وہ اس بات سے مُکر گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں