تاحیات پابندی جائے بھاڑ میں۔۔!!! اسکینڈل بوائے ’’عمر اکمل‘‘ نے کمائی کا نیا ذریعہ ڈھونڈ لیا، لاکھوں روپے بٹورنے لگے

لاہور (ویب ڈیسک) چھوٹے اکمل کے بڑے کارناموں کا سلسلہ جاری ، کرکٹ کرپشن کیس میں تین سال پابندی کی سزا کاٹنے والے عمر اکمل نے ’’کمائی‘‘ کا نیا سلسلہ ڈھونڈ لیا- ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سماجی رابطہ ایپلی کیشن سے لاکھوں روپے کمانے لگے ہیں ،

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمراکمل لڑکیوں سے ڈانس کروارہے ہیں- یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر پیر بروز 13 جولائی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر، لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت مؤخر کردی تھی۔ 27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں