سب انجینئرزکی ہڑتال پر حکومتی بےحسی افسوسناک ہے، ملک نواز

سب انجینئرزکی ہڑتال پر حکومتی بےحسی افسوسناک ہے، ملک نواز

تتہ پانی (نمائندہ خصوصی)ممبر اسمبلی ملک محمد نوازخان نے آزادکشمیرمحکمہ تعمیرات عامہ ولوکل گورئمنٹ کے ڈپلومہ سب انجینئرزکی ہڑتال اور دفاتر میں دھرنے سے پیدا صورتحال اور حکومت کی سردمہری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اورکہاکہ اس وجہ سے تعمیراتی منصوبوں کا کام ٹھپ پڑا ہے ،متعلقہ افراد اور عام عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے حکومت آزادکشمیران کے جائزمطالبات فوری پورے کرے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہوںاور تعمیراتی منصوبوں کا کام جو اس وجہ سے تعطل کا شکار ہے وہ دوبارہ شروع ہوسکے​​​​​​​ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، ملک محمد نوازخان نے مز ید کہاکہ آزادکشمیر میں آئے روز سرکاری ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتالوں اور دھرنوں نے واضح کردیا ہے کہ موجودہ حکومت بالکل ناکام ہے اور ایسا لگتاکہ اسے ریاست و عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں