حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ کے نکلنے کا معاملہ ، تحقیقات کا حکم

حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ کے نکلنے کا معاملہ ، تحقیقات کا حکم

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کے نکلنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کے نکلنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے عارف حنیف کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا سانپ کیسے اور کہاں سے نکلا اور حلیم عادل شیخ کے کمرے تک کیسے گیا؟

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے تحقیقات کرکے فوری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

گرفتارحلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکل آیا

 ترجمان محمد علی بلوچ نے بتا یا کہ قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکل آیا، ناشتہ دینے کے لئے جانے والے ملازم نے سانپ دیکھ کر اطلاع دی تاہم بعد میں کمرے میں موجودسانپ کو مار دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کوایس آئی یوسینٹرصدرمیں رکھاگیاہے، کمرے سے زہریلے سانپ کا نکلنا پولیس کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، پولیس پیپلزپارٹی کی غلام بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ کےخلاف سازشیں کی جارہی ہیں، ان کو کچھ بھی ہواتوذمہ دارسندھ حکومت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں