امریکی جنگی بحری جہاز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ریاست کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی، 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سان ڈی یاگو نیول بیس پر لنگر انداز بحری جہاز پر دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا۔ جنگی جہاز پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے جنہیں جہاز سے باہر نکال لیا گیا ہے، حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں امریکی نیوی کے جہاز میں دھماکہ ہو جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی،دھماکے سے جہاز میں موجود امریکی نیوی کے 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔ کیلی فورنیا کے سان ڈی یاگو نیول بیس پر لنگر انداز بحری جہاز پر دھماکے کے بعد ہر طرف دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، دھماکے کے بعد جہاز میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے درجنوں فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کوزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکا کیسے ہوا اس کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں