شرمناک الزام !!شرلین چوپڑا گرفتاری سے بچنے کیلئے کہاں پہنچ گئیں؟جان کر آپ بھی یقین نہیںکرینگے

شرمناک الزام !!شرلین چوپڑا گرفتاری سے بچنے کیلئے کہاں پہنچ گئیں؟جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

بالی وڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے فحش ویڈیو کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔گزشتہ سال 67 سالہ بھارتی شہری نے سائبر کرائم کو درخواست دی تھی کہ ایک سرچ انجن پر بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا کا نام لکھا تو ان کی ناقابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں۔شہری نے درخواست کے ساتھ ثبوت بھی فراہم کیے تھے جس کے بعد اداکارہ اور 22 دیگر افراد کے خلاف فحاشی پھیلانے اوردیگر دفعات کے تحت نومبر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔کیس کی سماعت ممبئی کی سیشن کورٹ میں ہوئی تھی جہاں اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ مواد انٹرنیشنل ویب سائٹ کیلئے تھا۔ بعد ازاں سیشن کورٹ نے بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔اب اداکارہ نے بمبئی ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے جس پر سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو 22 فروری تک کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں