دنیا کا امیر ترین شخص کون ؟حقیقت جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائینگے

دنیا کا امیر ترین شخص کون ؟حقیقت جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی مشہور آن لائن کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے ایک بار پھر الیکٹرک کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا اور جیف بیزوس 6 ہفتے بعد ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ٹیسلا کے شیئرز میں 2 اعشاریہ 4 فیصدکمی کے بعد ایلون مسک کی دولت میں 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بلومبرگ بلینئرز انڈیکس میں دنیا کے سب سے امیر ترین شخص کے درجے سے دوسرے نمبر پر آ گئے۔اسٹاک مارکیٹ میں کمی کے رجحان کی وجہ سے جیف بیزوس کی دولت میں 372 ملین ڈالرز کی معمولی کمی آئی تھی بلومبرگ انڈیکس کے مطابق جیف بیزوس کے اثاثے اس وقت 191 ارب ڈالر جبکہ ایلون مسک کے اثاثے 190 ارب ڈالر ہیں۔وبا کے دوران بھی ایمیزون نے ریکارڈ کاروبار کیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا منافع حاصل کیا۔ کمپنی نے ایک سہ ماہی میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔بیزوس نے 27 سال قبل ایمیزون کو ایک آن لائن کتابوں کی دکان کی حیثیت سے قائم کیا تھا اور آج ایمیزون کے پلیٹ فارم سے کوئی بھی چیز حاصل کی جا سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں