بریکنگ نیوز: سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ اندراج کی ایک اور درخواست پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی ایک اور درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔پیر کوایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست کی

سماعت کی جس میں سنتھیا کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔سنتھیا کے خلاف درخواست گزار ندیم مغل کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔اس موقع پر سنتھیا رچی کے وکیل عمران فیروز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے پہلے سنتھیا رچی کے خلاف 22اے کی درخواستیں دی گئی ہیں، ایک درخواست ایف آئی اے کو دی گئی تھی کہ وہ سنتھیا رچی کے خلاف انکوائری کریں۔وکیل سنتھیا رچی نے بتایا کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ الگ الگ کیس کے بجائے درخواستوں کو یکجا کرلیں۔عمران فیروز نے کہا کہ درخواست گزار ندیم مغل کی طرف سے ایک نئی درخواست دائر کی گئی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے معاملے کی چھان بین کرے۔اس معاملے پر سنتھیا رچی کے وکیل عمران فیروز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق ایک معاملے پر 2ایف آئی آر نہیں ہوسکتیں، ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ ایک ہی کیس میں ندیم مغل بھی گواہ بن جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں