ہیلتھ کیئر کمیشن کا زبردست اقدام ۔۔ اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون ۔۔۔درجنوں کلینک سیل کردیئے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کا زبردست اقدام ۔۔ اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون ۔۔۔درجنوں کلینک سیل کردیئے۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہیلتھ کیئر کمیشن کا زبردست اقدام ۔۔ اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون ۔۔۔درجنوں کلینک سیل کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی، حیدرآباد، شکارپور، نوابشاہ، کشمور اور عمرکوٹ سمیت دیگر شہروں میں عوام کی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ چھاپوں کے دوران47 کلینک سیل کردیے گئے جن میں ایسے کلینک بھی شامل ہیں جو پہلے سے سیل شدہ ہو نے کے باوجود دوبارہ کھلے ہوئے تھے، چھاپے کے وقت اتائی ڈاکٹرز اپنے کلینکوں سے غائب تھے۔اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او سید باقر رضا رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ان اتائی ڈاکٹروں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ سے زائد ہے۔انکا کہنا ہے کہ  جب سے یہ محکمہ وجود میں آیا ہے تب سے اب تک 4 ہزار 421 اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ شہر کراچی کے علاوہ اندرون سندھ ایسے ڈاکٹروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں