اسرا بلجیک پہلی بار پاکستانی کمپنی کی ’’برانڈ ایمبیسیڈر‘‘ مقرر

انقرہ (ویب ڈیسک) مسلمانوں کی اسلامی فتوحت پر مبنی تُرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک پہلی بار ایک پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں ہیں۔ چند روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو

میں ایسرا بلجیک نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں تھیں- اسرا بلجیک نے یہ امکان بھی ظاہر کیا تھا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔تاہم اب ان میں سے ایک برانڈ کے لیے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا ہے کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔ پاکستانی برانڈز کی جانب سے اداکارہ سے رابطہ کیے جانے کے بعد اداکارہ نے چند دن قبل اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اردو میں وضاحت بھی کی۔ ایسرا بلگچ نے اردو میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میری آفیشنل مینیجر اور واحد نمائندہ صرف ڈیوگو دروکان جیجی ہے آپ تمام اشتراک، خیالات، شراکت داری اور مجموعی طور پر کسی بھی منصوبے کے لیے ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں ساتھ ہی اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ ترکی سے باہر وہ کسی بھی انتظامی کمپنی یا ادارے سے وابستہ نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں